ایران اور اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار، صدر ٹرمپ

0
165
ایران اور اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار، صدر ٹرمپ

ایران اور اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل اور حتمی جنگ بندگی پر اتفاق ہو گیا ہے، ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب کو مبارک ہو، ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ بندی ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک 6 گھنٹے میں اپنے مشنز کو مکمل کر لیں گےاور اس کے بعد جنگ بندی ہو جائے گی، امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایسی جنگ ہے جو سالوں تک ہو سکتی تھی، صدر ٹرمپ نے دونوں ملکوں کو امن کی طرف آنے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی بارہ گھنٹوں کے لیے ہو گی، ایران جنگ بندی کا آغاز کرے گا، اور بعد میں اسرائیل جنگ بندی کا آغاز کرے گا، ہر فریق جنگ بندی کے دوران پُرامن اور باعزت رویہ اپنائے گا۔

Leave a reply