ایران : انسانی اسمگلروں سے 10 پاکستانی شہری برآمد

0
136
ایران : انسانی اسمگلروں سے 10 پاکستانی شہری برآمد

ایران : انسانی اسمگلروں سے 10 پاکستانی شہری برآمد

ایران میں انسانی اسمگلروں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران ، دس پاکستانی شہریوں کو بچایا گیا ، جنھیں یورپ لیجانے کے لئے انسانی اسمگلروں نے یرغمال بنایاتھا۔ ایرانی حکام کے آپریشن کے بعد ، تمام رہائشیوں کو پاکستانی سفارت خانے نے تحویل میں لیا ہے۔

پاکستانی سفیر مدثرٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہاہے کہ ان پاکستانیوں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور انکو تمام ضروری سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

سفیر نے کہاہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے اور پاکستانی شہریوں کو کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک پیش کش کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے والدین اور نوجوانوں کو متنبہ کیا کہ جعلی ایجنٹوں اور اسمگلروں کے جال میں پھنس کر اپنی زندگی اور مستقبل کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

Leave a reply