ایرانی پارلیمنٹ میں آئی۔اے۔ای۔اے سے عدم تعاون کا بل منظور

0
177
ایرانی پارلیمنٹ میں آئی۔اے۔ای۔اے سے عدم تعاون کا بل منظور

ایرانی پارلیمنٹ میں آئی۔اے۔ای۔اے سے عدم تعاون کا بل منظور

ایرانی پارلیمنٹ نے آئی۔ اے۔ ای۔اے سے عدم تعاون کا بل منظور کر لیا ہے، اس بل کے بعد ایران آئی ۔اے ۔ای ۔اے کے معائنہ کاروں کی رسائی کم کر سکتا ہے، جو ایرانی تنصیبات کی نگرانی کر رہی تھی، اس سے پہلے پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر نے کہا کہ ہم پارلیمان میں ایسے قانون کی منظوری کے لیے کوشش کر رہے ہیں جس کے ذریعے سے ایران اور ائی۔ اے۔ای۔اے کے درمیان تعاون معطل رہے جب تک ہمیں عالمی ادارے کی طرفسے پیشہ ورانہ رویے کی ضمانت نہ ملے، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ عباس گلرو کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے سے دستبرداری کا حق حاصل ہے، جو کہ اس کی دسویں شق میں درج ہے،یہ بیان انہوں نے 3 ایرانی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد دیا تھا۔

Leave a reply