ایرانی نائب صدرجوادظریف نےاستعفیٰ دےدیا

ہاٹ لائن نیوز : ایرانی صدر کے مشیر برائے اسٹریٹجک امور محمد جوادظریف نے اتوار کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے۔
العربیہ کی رپورٹ کیمطابق ، محمدجوادظریف کا استعفیٰ 2 مارچ کو معاشی اور مالیاتی وزیر عبدلاناصرہمتی سے پوچھ گچھ کےبعدآیاہے۔
اس سے قبل ، کچھ ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ ظریف پر استعفی دینےکیلئے دباؤ ڈالا جارہا،اسپیکرنےظریف کی برطرفی کےبجائے استعفیٰ دینےکا مشورہ دیاتھا۔
مخالفین کیلئے ، ایرانی صدر کے مشیر کی حیثیت سےجوادظریف کی تقرری غیر قانونی تھی۔ کیونکہ انکے دو بیٹے امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ اس معاملےنےحالیہ ہفتوں میں میڈیا اور اپوزیشن کے حلقوں کے مابین وسیع تنازعہ پیداکردیاتھا۔









