
ہاٹ لائن نیوز : کمشنر کراچی نے تئیس اپریل کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، کمشنر کراچی نے غیرملکی معززین کی آمد پر تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر بائیس اپریل سے چوبیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔








