ایرانی صدر کی 2 اگست کو لاہور آمد متوقع

ایرانی صدر کی 2 اگست کو لاہور آمد متوقع
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور آئیں گے، جہاں سے وہ اپنے دورے کا آغاز کریں گے، ایرانی صدر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، وہ اسی شام کو اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔
3 اگست کو ایرانی صدر اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ وزیراعظم پاکستان سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، ایرانی صدر مسعود پزیشکان کی صدر پاکستان آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات بھی شیڈول ہے۔








