ایرانی صدرہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہو گئے

0
202

ہاٹ لائن نیوز: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئےہیں ۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، ہیلی کاپٹر میں موجود دیگر افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ ایرانی صدر کا قافلہ 3 ہیلی کاپٹروں پر مشتمل تھا۔ ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

یاد رہے کہ ریسکیو ٹیم گزشتہ روز سے امدادی کارروائیوں میں مصروف تھی تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply