ایرانی سپریم لیڈر جلد اسرائیل سے اعلان جنگ کریں گے

ایرانی سپریم لیڈر جلد اسرائیل سے اعلان جنگ کریں گے
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بہت جلد قوم سے خطاب کے دوران اسرائیل کے خلاف باضابطہ جنگ کا اعلان کریں گے، یہ پیشرفت اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے ان حملوں میں ایرانی چیف آف اسٹاف اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی شہید ہوئے ہیں، ان کا خطاب ملکی تاریخ کے اہم ترین لمحات میں تصور کیا جا رہا ہے جس میں وہ عوام اور مسلح افواج کو فیصلہ کن اقدامات کے لیے تیار کریں گے، خطے میں پہلے سے ہی کشیدگی ہے اب عالمی برادری کی نظریں ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی پر ہیں۔








