ایرانی حملے میں اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر تباہ

ایرانی حملے میں اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر تباہ
اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے جوابی وار کیا ہے، اسرائیل کے مختلف شہروں پر پانچ مرحلوں میں سینکڑوں میزائل داغے گئے، وزارت دفاع کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، اسرائیل کا فوجی ہیڈکوارٹر بھی ملیامیٹ کر دیا گیا ہے، ایران نے پہلے دو مرحلوں میں 150,150 میزائل داغے، 50 منزلہ عمارت تباہ ہوئی، ایرانی حملوں میں 1 خاتون ہلاک جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے، ایران نے تل ابیب کے جنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹر پر حملہ کیا گیا، حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔









