ایرانی حملوں میں خامنہ ای کے اہل خانہ شہید

تہران: ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اہل خانہ شہید ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق حملے میں خامنہ ای کی بیٹی اور نواسہ سمیت ان کے داماد اور بہو بھی شہید ہوئے۔
حملے کے بعد ایران میں ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں، اور سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات روزہ قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، اور ملکی سلامتی کے ادارے الرٹ پر ہیں۔








