اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

0
510
اگلا وزیر اعظم کون ہوگا؟

ہاٹ لائن نیوز : رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے نتائج سے مطمئن اور خوش ہیں، وزیراعظم کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کریں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کیا فیصلہ کرتے ہیں، آزاد امیدواروں کو جلد فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کہاں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ کون کس کے ساتھ اتحاد کرے گا، جتنی زیادہ جماعتیں اتحاد میں ہوں گی، حکومت کی مدت اتنی ہی کم ہوگی، پہلے آزاد امیدواروں کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سن کر خوشی ہوئی، تاہم نواز شریف کے پاس ابھی مینڈیٹ نہیں، نواز شریف کو جلدی کرنے کی ضرورت نہیں تھی، مکمل نتائج کےبعد وزیراعظم کااعلان مناسب لگتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے سب کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں، ہم نے ملک کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہیں، خوف سے فیصلے کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے فیصلے سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

Leave a reply