اگر دوبارہ حملہ ہوا تو امریکہ پر پہلے سے بڑا حملہ کریں گے

0
156
اگر دوبارہ حملہ ہوا تو امریکہ پر پہلے سے بڑا حملہ کریں گے

اگر دوبارہ حملہ ہوا تو امریکہ پر پہلے سے بڑا حملہ کریں گے

ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو اس کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہماری عوام امریکہ اور اس کی پالتو صہیونی حکومت کے خلاف کھڑی ہے، نئے حملے کی صورت میں پہلے سے زیادہ بڑا وار کریں گے جو ہم نے العدید بیس پر کیا تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر ایرانی میزائل حملے کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم نے جس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا وہ امریکہ کا نہایت حساس مرکز تھا، اب اس سے بھی حملہ کریں گے، انہوں نے ایرانی سفارتکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مکمل تیاری کریں اور رہنمائی پر عمل پیرا ہوں۔

Leave a reply