اگر جنگ ہوئی تو ہم ایک دوسرے کو تباہ کر دیں گے

0
160
اگر جنگ ہوئی تو ہم ایک دوسرے کو تباہ کر دیں گے

اگر جنگ ہوئی تو ہم ایک دوسرے کو تباہ کر دیں گے

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا راستہ بند ہو چکا ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہو گی، جنگ کا راستہ بند رکھنا ہو گا ورنہ ہم ایک دوسرے کو تباہ کر دیں گے۔

پاک، بھارت کشیدگی زیادہ بڑھی تو پھر پوری دنیا اس معاملے میں کود پڑے گی، پس پردہ سفارتکاری کے ذریعے سے کام لیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے کر جانا اچھی سوچ نہیں ہے، اپنی ناکامی پاکستان پر ڈالنے سے بہتر ہے کہ پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

Leave a reply