اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کا حکم

0
159
اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کا حکم

اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کا حکم

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کورٹ نے عمر ایوب کی 10 مقدمات میں ضمانتیں کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے یہ فیصلہ عمر ایوب کی مقدمات میں عدم پیروی کی بنیاد پر سنایا ہے، یہ مقدمات 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں درج ہوئے تھے، ان واقعات میں عمر ایوب کو مرکزی کردار قرار دیا گیا تھا اور عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ضمانتیں خارج کر دی گئ ہیں۔

Leave a reply