اپنے شہداءکےلیےانصاف چاہتے ہیں ؛ شیخ وقاص اکرم

0
123
اپنے شہداءکےلیےانصاف چاہتے ہیں ؛ شیخ وقاص اکرم

ہاٹ لائن نیوز : مرکزی ترجمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات سے نہیں بھاگیں گے، مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں ہو رہے، حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور اہم ہو گا، اگر مذاکرات ناکام ہوئے توسڑکوں پر احتجاج کیا جائیگا۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں، فارم 47 والے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو نہیں مانتے، ہم اب احتجاج نہیں کرینگے بلکہ سڑکوں پر نکلیں گے۔

وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کو سزا ہونے کے باوجود حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجرموں کی سیاست کو بچانے اور کروڑوں پاکستانیوں کا معاشی مستقبل تاریک کرنے کے لیے معیشت کا جنازہ نکالنے والے جلد اپنے فیصلوں پر پچھتائیں گے۔

Leave a reply