اپنے اور غیر سب عمران کو نشانہ بنا رہے ہیں

0
177
اپنے اور غیر سب عمران کو نشانہ بنا رہے ہیں

اپنے اور غیر سب عمران کو نشانہ بنا رہے ہیں

عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ایک جامع اور سوچے سمجھے منصوبے سے عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک قسم کی سیاسی بغاوت ہے، جو قانونی انجینئرنگ اور غداری کی مدد سے ترتیب دی گئی ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری اپنی قیادت کی بے عملی اور خاموشی نے اسے ممکن بنایا ہے۔

نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ یہ سازشیں بیرونی دباؤ یا عدالتی حدود سے تجاوز ہی نہیں بلکہ پی۔ٹی۔ آئی کے اپنے حلقوں کے اندر کی غداری کا نتیجہ بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ’یہ سیاسی انجینئرنگ کا ایک آپریشن‘ کیا گیا، جس میں پی۔ ٹی۔ آئی کی قیادت، عدالتی فیصلے اور ای۔ سی۔ پی کی کارروائیاں شامل ہیں تاکہ عمران خان کو سیاست سے ہٹایا جا سکے۔

Leave a reply