اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا اہم فیچر مفت صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر “پراجیکٹس” مفت دستیاب کر دیا ہے، جو پہلے صرف ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے مخصوص تھا۔
یہ فیچر صارفین کو کسی خاص موضوع پر چیٹ کو ترتیب دینے، فائلز کو منظم رکھنے اور اے آئی سے مخصوص ہدایات کے مطابق کام لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی مدد سے صارفین مختلف چیٹس کو فولڈرز کی صورت میں رکھ سکتے ہیں، ریفرنس فائلز اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اور چیٹس کو آئیکون اور رنگوں سے کسٹمائز بھی کر سکتے ہیں۔
اوپن اے آئی کے مطابق، فائل اپ لوڈ کی حد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اب مفت صارفین 5 فائلز، پلس سبسکرائبرز 25 اور پرو صارفین 40 فائلز اپ لوڈ کر سکیں گے۔
یہ فیچر اُن افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو ریسرچ، تعلیمی منصوبے یا پیشہ ورانہ کاموں میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔









