
ہاٹ لائن نیوز : ناروے کے فٹ بال کھلاڑی اولے نے اسرائیل کے مشہور کلب حائفہ کیجانب سے 8.5 ملین یورو کی بھاری پیشکش ٹھکرا دی۔
ناروے کے فٹبالر اولےنے جواپنی ننھیالی نسبت کےسبب پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں،انہوں نے اسرائیلی فٹبال کلب کیجانب سے 8 لاکھ 50 ہزار یورو کی پیش کش ٹھکرا دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرین شرٹس کی نمائندگی کی خاطر اولے سیٹر نے اسرائیلی فٹ بال کلب مقابی حائفہ کی جانب سے 8.5 ملین یورو (26 کروڑ 43 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی پیشکش کو ٹھکرا دیا اور ساتھ ہی اپنا موقف اپناتے ہوئے کہا کہ میں کسی ایسےملک کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتاجو بچوں اور بوڑھوں کو مارتا ہے۔
اولےنے ناروے کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے 500 ملین ڈالرز کی پیشکش بھی کی جائے تو میں کسی بھی صورت میں اسرائیلی کلب میں شامل نہیں ہوں گا۔









