انڈین کرکٹر کا امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف

0
131
انڈین کرکٹر کا امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف

انڈین کرکٹر کا امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف

بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جنوبی افریقہ کے امپائر کوٹزن کو اپنے بیٹے کے لئے پیڈز چاہئیے تھے، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ پیڈز کہاں سے ملیں گے؟ آپ بتا سکتے ہیں کہ میں یہ کہاں سے خرید سکتا ہوں؟ میچ کے بعد میں نے امپائر کو اپنے پیڈز دے دیے جس پر انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا، میں ان سے کہا کہ آپ کے بیٹے کے لیے یہ میری طرف سے تحفہ ہے، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ اس کے بدلے میں آپ کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟ میں نے کہا کہ بس مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا، پیڈز دینے کے بعد کوٹزن نے مجھے دو سے تین مرتبہ آؤٹ نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ 1 اور امپائر ڈیوڈ شیپرڈ کو میں نے آئسکریم کھلائی جس کی وجہ سے انہوں نے بھی مجھے آؤٹ نہیں دیا تھا۔

Leave a reply