انڈیا میں نیتن یاہو کے خلاف پوسٹر لگ گئے

انڈیا میں نیتن یاہو کے خلاف پوسٹر لگ گئے
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف لگائے گئے پوسٹرز کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں، بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے علاقے چانکیہ میں بیلجیئم سفارتخانے کے 1 رکن نے نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز لگائے ہیں، بھارت کی حکومت نے کہا کہ بیلجیئم کی حکومت کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے، پوسٹرز پر ’مطلوب‘ کا لفظ لکھا تھا، سفارتی استثنیٰ کے سبب غیر ملکی شہری کے خلاف ایف۔ آئی۔ آر درج نہیں ہو سکتی اس لیے پولیس نے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے اور اسے مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کر دیا ہے۔









