انڈیا اپنے طیاروں کی تباہی نہیں چھپا سکتا

انڈیا اپنے طیاروں کی تباہی نہیں چھپا سکتا
پاکستان نے رافیل سمیت انڈیا کے 5 طیارے تباہ کیے ہیں، انڈیا چاہ کر بھی ان طیاروں کی تباہی کو نہیں چھپا سکتا۔ریٹائرڈ ائیر کموڈور خالد چشتی کا کہنا ہے کہ انڈیا کا رافیل کمپنی پر دباؤ ڈالنا ممکن ہے مگر اب تو برطانوی کمپنی نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی کمپنی کی سیٹس سے 3 پائلٹس نے ای جیکٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی پائلٹس سمیت طیارے گرنے پر کلیم نہیں کرتی، تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ 5 انڈین طیارے تباہ ہوئے، پاک فوج کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن بُنیان مّرصُوص میں زبردست کارروائی دیکھ کر دشمن دہشت میں آ گیا اور پے در پے ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے انڈیا سیز فائر پر مجبور ہوا ہے۔









