انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 241 رنز کا ہدف دے دیا

0
102
انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 241 رنز کا ہدف دے دیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے ایک میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف مقررہ اوورز میں 240 رنز اسکور کیے، جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز درکار ہوں گے۔

بھارتی انڈر 19 ٹیم 47 اوورز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، جس کے بعد میچ کے اوورز کم کر کے 49 فی اننگز مقرر کیے گئے۔ ابتدائی طور پر میچ صبح 10 بجے شروع ہونا تھا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دی تھی، جبکہ بھارت نے یو اے ای کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave a reply