
ہاٹ لائن نیوز : شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران 6 خوارج ہلاک اور 6 خوارج زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ بیرونی افراد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔









