
انٹر کے امتحانات کب شروع ہوں گے ؟
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات تاخیر کا شکار ہیں، جس سے طلبا پریشانی میں مبتلا ہیں لیکن انٹربورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتےمیں انٹر کے امتحانات کا شیڈول جاری ہو جائے گا، مستقل چیئرمین کراچی انٹربورڈ کی عدم تعیناتی سے امتحانات اور انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں، ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ امتحانات مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے ۔








