انٹرنیٹ کی بندش کب ختم ہوگی؟ سیکرٹری آئی ٹی نے ٹائم لائن دے دی

0
179
انٹرنیٹ کی بندش کب ختم ہوگی؟ سیکرٹری آئی ٹی نے ٹائم لائن دے دی

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا مسئلہ آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم کے مطابق، پاکستان کو فراہم کی جانے والی دو زیرِسمندر انٹرنیٹ کیبلز متاثر ہوئی ہیں، جن کی مرمت میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ضرار ہاشم نے بتایا کہ یمن کے ساحلی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کی خرابی کے باعث کئی سب میرین کیبلز کٹ چکی ہیں، جن میں سے دو پاکستان کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بینڈوِڈتھ کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا ہے، تاہم متاثرہ کیبلز کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ یہی کیبل کٹنے کے واقعات بتائے جا رہے ہیں۔

Leave a reply