
ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کو دور کرنے کی خوشخبری سنا دی۔
اس حوالے سے وزارت آئی ٹی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا۔ وزارت آئی ٹی نے فروری 2021 سے اب تک خراب انٹرنیٹ کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا ہے۔
ایوان کو بتایا گیا کہ 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کی روٹ ریپئر کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل کر لیا گیا۔
انٹرنیٹ کی رفتار طے کرنے کے لیے 24 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔









