انوشکا اور ویرات کےبیٹے کی وائرل تصویرکی حقیقت کیا؟

ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن، ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک بچے کو دکھایا گیا تھا۔
اس تصویر کے وائرل ہونیکے بعد شائقین یا تو اسے ویرات اور انوشکا کے بیٹے کی پہلی جھلک سمجھ رہے تھے یا پھر ‘اکائے’ کی وائرل ہونیوالی تصویر پر براڈکاسٹرز کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔
تاہم اب ویرات کوہلی کی بہن بھاونا کوہلی نے حقیقت واضح کرنیکے لیے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ ‘سوشل میڈیا پر انوشکا اور ویرات کے دوست کی بیٹی کو اکائے کے طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو غلط ہے، یہ تصویر ہماری اکائی کی نہیں ہے’









