انسٹاگرام نے نیا “واچ ہسٹری” فیچر متعارف کرا دیا

0
160
انسٹاگرام نے نیا "واچ ہسٹری" فیچر متعارف کرا دیا

انسٹاگرام نے ریلز ویڈیوز دیکھنے کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا فیچر “واچ ہسٹری” متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے صارفین اب اپنی دیکھی گئی ویڈیوز کو آسانی سے دوبارہ تلاش کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین کو اُن تمام ریلز ویڈیوز کی فہرست تک رسائی ملے گی جو وہ پہلے دیکھ چکے ہیں۔ اس طرح، اگر کوئی ویڈیو حادثاتی طور پر اسکرول ہو جائے یا ایپ ریفریش ہونے سے کھو جائے تو اسے باآسانی دوبارہ دیکھا جا سکے گا۔

انسٹاگرام کی انتظامیہ کے مطابق، واچ ہسٹری فیچر کا مقصد صارفین کے لیے ریلز دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو سیٹنگز میں جا کر آپ کی سرگرمی (یور ایکٹیویٹی) کے حصے میں موجود واچ ہسٹری آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ یہاں وہ اپنی دیکھی گئی ویڈیوز کی مکمل فہرست دیکھ سکتے ہیں۔

واچ ہسٹری میں سب سے اوپر حالیہ دیکھی گئی ویڈیوز نظر آئیں گی، جبکہ پرانی ویڈیوز نیچے درج ہوں گی۔ مزید یہ کہ صارفین کسی مخصوص تاریخ کا انتخاب کرکے اُس دن دیکھی گئی ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہے جو روزانہ بڑی تعداد میں ریلز دیکھتے ہیں اور دلچسپ ویڈیوز دوبارہ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Leave a reply