انسداد دہشت گردی کے 2 ہزار سے زائد مقدمات فیصلوں کے منتظر

0
192
انسداد دہشت گردی کے 2 ہزار سے زائد مقدمات فیصلوں کے منتظر

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت اے ٹی سی کے ججز کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ اس وقت ملک میں انسداد دہشت گردی کے 2 ہزار 273 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ صرف سندھ میں 1 ہزار 372 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔

بیان کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کو جلد نمٹانے اور انصاف میں تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلیے انسداد دہشت گردی کی اضافی عدالتوں کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a reply