انسان اور کتوں کا تعلق 15 ہزار سال سے زیادہ پرانا نکلا

0
56
انسان اور کتوں کا تعلق 15 ہزار سال سے زیادہ پرانا نکلا

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انسان اور کتے کے درمیان رشتہ کم از کم 15 ہزار سال پرانا ہے۔ سائنسدانوں نے قدیم ڈی این اے کے تجزیے کے ذریعے اس تعلق کی تاریخ معلوم کی ہے۔
جرمنی کی Ludwig Maximilian یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ قدیم زمانے میں انسان اپنے ساتھ کتوں کو رکھتا اور ان کا خیال رکھتا تھا۔ اس دوران کتوں کو کھانا دیا جاتا اور بعض اوقات انسانوں کے ساتھ دفن بھی کیا جاتا تھا۔
تحقیقات میں دریافت شدہ شواہد میں ایک 15,800 سال پرانا کتا شامل ہے جو ترکی میں انسان کے ساتھ دفن تھا، جبکہ برطانیہ میں 14,300 سال پرانے کتے کے جبڑے بھی ملے۔
محققین کے مطابق یہ کتّے موجودہ دور کے کتوں سے مختلف تھے اور انسانوں کے ساتھ پالتو جانور کے طور پر جڑے ہوئے تھے۔ اس سے قبل خیال کیا جاتا تھا کہ کتوں کو تقریباً 12 ہزار سال پہلے پالتو بنایا گیا تھا، مگر نئے شواہد سے یہ تعلق اس سے بھی زیادہ پرانا ثابت ہوا ہے۔
ان تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ یہ قدیم کتّے چھوٹے بھیڑیوں جیسے دکھتے تھے، ان کے جبڑے کمزور تھے اور وہ انسانی غذا کے ساتھ مچھلی کھاتے تھے۔

Leave a reply