انسانی اسمگلنگ کیس: صارم برنی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

کراچی: انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات کے کیس میں گرفتار صارم برنی کی ضمانت کی ایک اور درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت دینے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق، صارم برنی ایک سال سے جیل میں قید ہیں اور حالیہ دنوں میں یہ مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ان کی درخواستیں جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہائی کورٹ سے بھی مسترد ہو چکی ہیں۔
پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ ملزم پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں اور مقدمے میں پیش رفت جاری ہے۔









