انتہاپسندوں سےخطرات کےبعداورنگزیب کی قبرپرسیکیورٹی سخت

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کےمقبرہ پرسیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
تاریخی مقبرے کو تباہ کرنیکے لئے دھمکیوں کے پیش نظر پولیس اہلکار ہفتے کے روز مقبرے کا دورہ کیا اور اس صورتحال کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی فورسز کا ایک نیا بیچ تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ مقامی پولیس سیکیورٹی پہلےہی موجودہے۔
مقبرے کی حفاظت کیلئے دو سینئر انسپکٹر سطح کے افسران کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ قبر کیطرف جانے والی سڑک پر ، دو جگہوں کو مسدود کردیا گیا ہے اور دو فکس بھی بنائے گئے ہیں۔ قبر پر آنیوالے ہر ایک کی تلاشی لیجارہی ہے اوراسےجانےکی اجازت دی جارہی ہے۔









