
ہاٹ لائن نیوز: انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی پرجرمانہ عائد کردیاگیا،گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ اور یوسی چیئرمین فاروق نعمت اللہ کو بھی 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ اور یوسی چیئرمین فاروق نعمت اللہ پر 10،10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔









