امیر دلہوں کو لوٹنے والی دلہن انجام کو پہنچ گئی

0
197
امیر دلہوں کو لوٹنے والی دلہن انجام کو پہنچ گئی

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی پولیس نے امیر مردوں سے شادی کر کے انہیں لوٹنے والی دلہن کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے کئی امیروں سے شادی کر کے انہیں لوٹنے والی ‘ڈکیت دلہن’ کوگرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق دلہن اتراکھنڈ کی رہنے والی ہے جس کا نام سیما عرف نکی ہے۔ خاتون کی پہلی شادی 2013 میں آگرہ کے ایک تاجر سے ہوئی تھی۔ کچھ عرصے بعد اس نے اس شخص کے اہلخانہ کیخلاف مقدمہ درج کرایا اور تصفیہ کے طور پر 75 لاکھ روپے وصول کر لیے۔

پھر سال 2017ءمیں سیما نے گروگرام کے ایک سافٹ ویئر انجینئر سے شادی کی جس کے بعد اسے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 10 لاکھ روپے بطور تصفیہ ملے۔

بعد ازاں، دلہن نے 2023 میں جے پور کے ایک تاجر سے شادی کی لیکن جلد ہی اس کے گھر سے 36 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی لے کر بھاگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد جے پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیما کو گرفتار کرلیا۔

Leave a reply