امید ہے 2025 اچھی تبدیلیاں لائے گا، بیرسٹر گوہر

0
209
امید ہے 2025 اچھی تبدیلیاں لائے گا، بیرسٹر گوہر

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم 2024ءکا ہدف حاصل نہیں کر سکے، ہم عوام اور پی ٹی آئی کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، قانون اور آئین کی حکمرانی کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے کہ 2025ء میں بہت اچھی تبدیلیاں ہونگی، مذاکراتی کمیٹی سے بہت امیدیں ہیں، ہمیں کھلے دل سے بیٹھنا چاہیے، دونوں فریق مل کر بیٹھیں گے پھر ہر چیز پر بات کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات برسوں پرانے ہیں، ایک دن میں حل نہیں نکل سکتا، جلد از جلد کوشش کریں تو حل نکل سکتا ہے، پاکستان کے لیے بہتر ہے کہ امید کی جائے کہ کوئی حل نکل آئے گا۔

Leave a reply