امن معاہدے کے باوجود کرم میں سڑکیں بند

0
201
امن معاہدے کے باوجود کرم میں سڑکیں بند

ہاٹ لائن نیوز : کرم میں امن معاہدے کے باوجودٹل پارہ چنار مین شاہراہ سمیت دیگر مواصلاتی راستے تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

سڑکوں کی بندش سے اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جس سے شہری پریشان ہیں۔ کرم پریس کلب کے باہر سڑک کی بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل سے مرکزی شاہراہ پر قافلوں کی آمد شروع ہو رہی ہے، سڑکوں میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

Leave a reply