امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات پر زور

0
54
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات پر زور

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ہنگری کے دورے کے دوران کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی اور پیش رفت کے معاملے میں پرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ نیک نیتی سے بات چیت کریں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ موجودہ صورت حال ایک کمزور جنگ بندی کی عکاسی کرتی ہے، اور اگر ایران بھی خلوصِ نیت سے مذاکرات کرے تو کوئی معاہدہ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا کامیاب ہونا ایرانی قیادت کی نیت پر منحصر ہے، اور انہیں امید ہے کہ ایران درست فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جس کا اعلان صدر ٹرمپ نے کیا تھا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران کے لیے دی گئی امریکی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ بندی سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم ہو سکتی ہے، اور عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی پر پڑنے والے اثرات میں بھی کمی آ سکتی ہے۔

Leave a reply