امریکی فورسز ایران کے قریب تعینات

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کی جانب بڑی فوجی قوت بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جس میں جدید طیارے اور جنگی بحری جہاز شامل ہیں۔ امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ فوری حملے کا ارادہ نہیں، مگر اگر ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی کوشش کرے تو کارروائی ممکن ہے۔
صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے اور امریکا بھی سفارتی حل کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کا انحصار ایران کے اقدامات پر ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان کے انتباہ کے بعد ایران نے 827 پھانسیوں پر عمل درآمد روک دیا، جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔
امریکی صدر نے اپنی آئندہ سفارتی سرگرمیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے، اور سال کے آخر میں چینی صدر کے امریکا آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے یوکرین تنازع اور گرین لینڈ کی سیکیورٹی کے معاملات پر بھی امریکی کوششوں کے بارے میں بتایا۔









