امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

0
235
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو کی سرحد کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں سوار 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا، فوجی طیارہ سرحد پر گشت کر رہا تھا۔ جس میں نیشنل گارڈ کے دو سپاہی اور ایک بارڈر پیٹرول ایجنٹ مارا گیا۔

اس کے علاوہ گرنے والے طیارے میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک خاتون سمیت چار افراد سوار تھے۔

Leave a reply