امریکی غلامی سےجنگ لڑنی تھی لیکن امریکی پرچم اٹھالیا ؛ عظمیٰ بخاری

0
193
امریکی غلامی سےجنگ لڑنی تھی لیکن امریکی پرچم اٹھالیا ؛ عظمیٰ بخاری

ہاٹ لائن نیوز: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن لوگوں نے امریکی غلامی سے لڑنا تھا وہ امریکی پرچم بلند کرکے آزادی حاصل کر رہے ہیں۔ صوابی کے جلسے میں امریکی پرچم لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد تھا۔ فتنہ اور فتنہ کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور کے پارٹی رہنما آپس میں الجھ گئے ہیں۔ پارٹی کا کوئی بھی رہنما گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی کوئی ان کے احکامات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ نند بھاوج الگ پارٹی کنٹرول کے لیے لڑ رہی ہے۔ تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہولت اور کوچ کی عدم موجودگی پر پارٹی کی کوئی ہدایت نہیں ہے۔ فتنہ جماعت میں سب نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہے۔ جو ہار نہیں مانتا تھا وہ اب روز این آر او مانگ رہا ہے۔

Leave a reply