امریکی طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

0
289
امریکی طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

ہاٹ لائن نیوز : امریکی فوج کا ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے مغربی ساحل پر واقع شہر گنسن کے ایک امریکی ہوائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز کرنے والے ایف 16 طیارے کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

طیارے کا ٹیک آف کے فوری بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ نے سرچ آپریشن کے دوران طیارے کو تلاش کرلیا۔

تباہ ہونے والے امریکی طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا جسے جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ نے زندہ بچا کر کینساس ایئر بیس پر واپس پہنچا دیا۔

امریکی حکومت نے پائلٹ کو بحفاظت نکالنے اور اس کی جان بچانے پر جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

Leave a reply