امریکی صدر نے شیئر کی اسحاق ڈار کی ٹویٹ،

0
60
امریکی صدر نے شیئر کی اسحاق ڈار کی ٹویٹ،

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک اہم اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد یہ معاملہ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، اور روزانہ دو پاکستانی جہازوں کو اس اہم تجارتی راستے سے گزرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ کشیدگی کے دوران اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک کلیدی مقام ہے۔ گزشتہ عرصے میں اس راستے پر سخت نگرانی اور پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جس کے سبب عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی۔
امریکی صدر کے اس ٹویٹ کو شیئر کرنے کو بعض تجزیہ کار پاکستان کے خطے میں سفارتی کردار اور ایران کے ساتھ روابط میں سہولت کار کے طور پر سامنے آنے کی نشانی قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے بھی مثبت ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔

Leave a reply