امریکی سینیٹ میں ریپبلکنز نے اکیاون نشستیں حاصل کرلیں

ہاٹ لائن نیوز : ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس اپنی اپنی مہم کے ہیڈ کوارٹر میں ہیں۔ دونوں امیدوار وائٹ ہاؤس کا انتظار کر رہے ہیں، جب کہ سینیٹ میں ری پبلکنز کو51اور ڈیموکریٹس کو 42 نشستیں ملیں۔
اس کے علاوہ ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کو 181 نشستوں کے ساتھ بھاری مارجن حاصل ہے۔ ڈیموکریٹس نے 147 نشستیں حاصل کی ہیں۔ چار سو پینتیس رکنی ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لیے دو سو اٹھارہ نشستیں درکار ہیں









