امریکی خاتون اونیجا کو دبئی میں گرفتار کرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن ، جو ایک پاکستانی لڑکے سے پیار کرتی ہیں ، کو دبئی میں تحویل میں لیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کیمطابق ، اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے دبئی پہنچی تھی ۔ اسے دبئی سے نیویارک کی فلائٹ ای کے 203 سےروانہ ہوناتھا لیکن اس خاتون نے پرواز چھوڑ دی۔
ذرائع کے مطابق ، اسکے اہلخانہ اور تنظیم کے لوگ نیو یارک میں اونیجا کی آمد کا انتظار کر رہے تھے ، لیکن جب وہ نہیں پہنچے تو امریکی عہدیداروں نےخاتون کی تلاش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ، امریکی ادارے اسوقت حرکت میں آئے جب دبئی کی سڑکوں پر اونیجا کی ویڈیوزسامنےآئیں ،اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیاگیا۔ جس پر عورت کی نقل و حمل کو محدودکرکےاسکوحراست میں لےلیاگیا۔









