امریکی الیکشن کون جیتے گا ؟ اہم ترین پیشین گوئی

ہاٹ لائن نیوز : صدارتی تاریخ دان پروفیسر ایلن لچمین نے امریکی صدارتی انتخابات کے فاتح کی پیشین گوئی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ایلن لچمین نے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی جیت کی پیش گوئی کی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ایلن لچمن نے دس میں سے نو صدارتی انتخابات میں درست نتائج کی پیش گوئی کی تھی۔ جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ دس میں سے دس پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون صدر بنیں گی۔ اس سے قبل انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2016 میں جیت جائیں گے۔








