امریکہ : 7300 غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر، 2300 سے زیادہ گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ریاستہائے متحدہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ، اس دوران صرف دو دن میں 2300 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کیمطابق ، گذشتہ ہفتے 7300 غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے جلاوطن کیا گیا ہے ۔
دوسری طرف ، ریاستہائے متحدہ میں تارکین وطن کیخلاف سخت کارروائی نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر کو جنم دیا ہے۔ لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں نے اس مسئلے پر غور کرنیکے لئے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ کولمبیا نے صدرٹرمپ کی تمام شرائط کو قبول کرلیا ہے۔









