امریکہ : گمشدہ طیارہ ایک منجمد سمندرسےمل گیا

ہاٹ لائن نیوز : بیئرنگ ایئرکی ایک پرواز ، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ تھے ، الاسکا میں نون کےقریب لاپتہ ہوگئے ، جو اب منجمدسمندر میں پایا گیا ہے۔ جمعرات کی سہ پہر کو طیارہ سیزنا 208بی گرینڈ کارواں ریڈار سے غائب ہوگیا۔
ایک چھوٹا سا امریکی طیارہ الاسکا شہر کی طرف گر کر تباہ ہوا ، جس میں تمام 10 مسافرہلاک ہوگئے، یہ المناک حادثہ گذشتہ 25 سالوں میں الاسکا میں ہوائی جہاز کے سب سےخوفناک حادثے میں سے ایک ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نےکہا کہ بچاؤ ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طیارے کی تلاش میں مصروف تھیں جب انہیں طیارے کا لاپتہ ملبہ ملا۔