امریکہ کے آسمانوں پر بنگلہ دیش کے خلاف بینرز لہرادئیےگئے

ہاٹ لائن نیوز: بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف پراپیگنڈہ مہم تیز کر دی ہے۔ امریکہ میں ہندو امریکی گروپوں نے نیویارک میں آسمان پر بنگلہ دیش کیخلاف بینرز لہرائے جن پر لکھا تھا ‘بنگلہ دیشی ہندوؤں کیخلاف تشدد بند کرو۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج سول نافرمانی میں تبدیل ہوا تو معزول بھارت نواز شیخ حسینہ نے بنگلہ دیشی آرمی چیف کو طلبا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تاہم انہوں نے انکار کردیا جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئیں۔
اب اس پروپیگنڈے سے متاثر ہندو امریکی گروہوں کی ہدایت پر اشتہاری طیارے نے نیویارک میں ‘اسٹیچو آف لبرٹی’ کا چکر لگایا جو دریائے ہڈسن میں واقع ہے۔








