امریکہ کا پولیس اہلکاروں کے اغوا پر تشویش کا اظہار

0
226
امریکہ کا پولیس اہلکاروں کے اغوا پر تشویش کا اظہار

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی اور پولیس اہلکاروں کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیوجہ سے پاکستانی عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا، “دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے۔ ہمارے دل 9 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے لیے دکھتے ہیں۔ پاکستانی عوام کیخلاف دہشت گردی کے خوفناک حملے جاری ہیں۔”

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی روکنے کے لیے پاکستان کیساتھ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کیخلاف سویلین اور فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کیساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔

Leave a reply