
ہاٹ لائن نیوز : عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد امریکا اور برطانیہ نے فلسطین کی امداد روک دی۔
اسرائیل کی وحشیانہ اور سفاکانہ فوجی کارروائیوں کی وجہ سے اس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ایکشن لیا جانا چاہیے لیکن جو ہوا ہے اس کے برعکس ہے۔ امریکہ، اٹلی، ہالینڈ،برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے اسرائیل پر حملوں پر فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی فنڈنگ روک دی ہے۔
’’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹا‘‘ کا مثالی معاملہ فلسطینیوں کی امداد روکنے پر نہیں رکا بلکہ اس انتہائی اقدام کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارے کے بارہ ملازمین پر حماس سے تعلق اور اس کے لیے کام کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافے کی نیت سے کیے جانے والے اس اقدام کو ڈھٹائی سے درست قرار دیا جا رہا ہے اور اس کا خیر مقدم بھی کیا جا رہا ہے۔ امریکہ نے امداد کی معطلی اور تحقیقات کو درست سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے۔








